نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) وزیر دفاع منوہر پاریکر کے فلم اداکار عامر خان کو مبینہ طور پر سبق سکھانے والے بیان پر آج راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا جب کہ مسٹر پاریکر نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے
ایسا کوئی بیان نہیں دیا ۔
ترنمول کانگریس، کانگریس، جنتا دل یو اور بہوجن سماج پارٹی کے اراکین کی طر ف سے ایوان میں یہ معاملہ اٹھائے جانے پر مسٹر پاریکر نے کہا کہ میں نے ایسا نہیں کہا جو میڈیا سنا رہا ہے۔
اراکین اس بار میں خود ویڈیو دیکھیں اور اپنا فیصلہ دیں۔